English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 63 شہریوں کو اغوا کر لی

القمر

نائجیریا کی ریاست نائجر میں نامعلوم مسلح افراد نے 63 شہریوں کو اغوا کر لیا  ہے ۔

قومی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے نائجر کے تین دیہات پر دھاوا بول دیا۔

چھاپے میں مجموعی طور پر 63 افراد کو اغوا  کرلیا گیا  جن میں سے 41 دورمن گاؤں، 14 جرمیہ اور 8 شہری پنڈوگری سے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور دآرمی ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر  واقع  دیہات میں تھے۔

نائجیریا میں حالیہ برسوں میں عام شہریوں پر حملے  اور اغوا کرنے کے واقعات  معمول  بن چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے