ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: سیلاب اور زلزلے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی ترسیل منقطع

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ساکرامینٹو  کی ہنگامی حالات  ٹیموں نے کثیر تعداد میں سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیلابی پانی میں گھِرے  ہوئے  علاقوں سے نکال لیا ہے۔

موسلا دھار بارشوں کی لپیٹ میں آئی ہوئی ریاستوں  کیلیفورنیا اور نیوادا میں تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار مکانات اور کاروباری مراکز  کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے ریو ڈیل میں 5،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

ریو ڈیل بلدیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے علاقے میں تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ قصبے کے نصف سے زائد رہائشی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں اور 30 فیصد کے لئے پانی   کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں