ملائیشیا میں کورونا وائرس کے بعد ملک میں افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کےلیے دس لاکھ غیر ملکی افراد کی ضرورت ہے ۔
ملائی میل کی خبر کے مطابق، ادارہ برائے ملازمت کے صدر داتوک فو یانگ ہوئی نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے پیش نظر ہمیں دس لاکھ غیر ملکی پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے۔
ان شعبوں میں تعمیرات، زراعت، پیداواراور خدمات عامہ شامل ہیں۔
دو سال قبل ملک میں بائیس لاکھ غیر ملکی مزدور موجود تھے جن کی تعداد اب کم ہو کر نو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
صدر فو نے بتایا کہ ہمیں تعمیراتی شعبے میں تین لاکھ،زرعی شعبے میں دو لاکھ تیس ہزار،پیداواری شعبے مین ایک تا دو لاکھ افراد کی ضرورت ہے۔
ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سری سیف الدین اسماعیل اور دیگر وزرا نےکہا ہے کہ حکومت کو غیر ملکیوں کے لیے ویزہ حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
دریں اثنا، وزیر داخلہ نے نو دسمبر کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس وقت ملک میں چودہ لاکھ غیر ملکی مزدور موجود ہیں۔
