English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر

القمر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔  مریم نواز شریف کو پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ مریم نواز شریف کو پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا  گیا۔ پارٹی صدر کے دستخط سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کیا ہے۔ جس کے بعد انہیں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے بعد مریم نواز کو چیف آرگنائزر کی ذمے داریاں تفویض کرنا خوش آئند ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے