ترکیہ کے آرائشی پھولوں، پودوں اور متعلقہ اشیاء کے سیکٹر نے گذشتہ سال میں 85 ممالک کو تقریباً 145 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔
اپنے طبعیاتی ماحول سے مخصوص 3 ہزار 500 سے زائد پودوں اور بوٹیوں کے ساتھ ترکیہ ہر سال وسیع پیمانے پر پھولوں کی شاخوں، باغیچوں اور گھروں کے اندر لگائے جا سکنے والے آرائشی پودوں، پودوں کی پنیریوں، گلدستوں اور کائی کی اقسام کو بیرونی ممالک کے ہاتھ فروخت کر رہا ہے۔
ترکیہ کے فلاور سیکٹر نے، گرین ہاوسوں اور چراگاہوں میں پیدا کی جانے والی، ان آرائشی پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے برآمداتی سیزن کو 12 مہینوں تک پھیلا دیا ہے ۔ سیکٹر ،یورپی ممالک سمیت، 85 ممالک کے ہاتھ اپنی مصنوعات بیچ رہا ہے۔
