English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس، جنگی متاثرین کے کنبوں کی مالی امداد کرے گا: صدر پوتن نے منظوری دے دی

القمر

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے، یوکرین میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل مالی امداد  سے متعلقہ، فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

روس  سرکاری آئینی معلومات کی انٹر نیٹ سائٹ نے، روسی فوجیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کے لئے اضافی سماجی ضمانتوں پر مبنی اور صدر پوتن  کے منظور کردہ ، مذکورہ فیصلے کو شائع کر دیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے یوکرین  میں "اسپیشل فوجی آپریشن” کے دوران ہلاک ہونے والوں، وزارت داخلہ اور روس قومی محافظوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل تقریباً 71 ہزار 500 ڈالر پر مشتمل امدادی رقم ادا   کی جائے گی۔ یہ امداد ایک دفعہ سے مخصوص ہو گی۔

علاوہ ازیں مذکورہ "اسپیشل فوجی آپریشن” میں شامل فوجیوں کے زخمی ہونے، ذہنی دہچکہ  اور نفسیاتی صدمہ جیسی کیفیت سے گزرنے کی صورت میں 3 ملین روبل تقریباً 42 ہزار 900 ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

فیصلہ صدر ولادی میر پوتن کے دستخط کے ساتھ نافذالعمل ہو گیا ہے  اور 24 فروری یعنی جنگ کے آغاز سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے کنبوں اور زخمیوں کا احاطہ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے