ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘یہ تاثر تباہ کن ہے کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بدھ کے روز اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ’یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثرفیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایسی قیاس آرائیوں پرعدالت عظمیٰ کی جانب سے کسی قسم پرردعمل ظاہرنہ کیے جانے پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔

فواد چوہدری نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پرغور کریں۔

انہوں نے اپنی جماعت کے سینیٹراعظم سواتی کے خلاف حالیہ مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا۔ ایک ٹویٹ پر درجنوں پرچے ہونا معمول کی بات نہیں ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں