English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ  کے سیاحتی مراکز میں سے کپاڈوکیہ  میں سیاحوں کا تانتا

القمر

ترکیہ  کے سیاحتی مراکز میں سے کپاڈوکیہ  میں  گزشتہ سال 662 ہزار 443 سیاحوں نے بالون  ٹور میں    حصہ لیا ہے۔

کپاڈو کیہ جسے سیاح اپنی پریوں کی چمنیوں، چٹان  میں  زمین دوز    تاریخی عمارتوں، قدرتی چٹانوں اور متبادل سیاحتی سرگرمیوں  کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز  بنا ہوا ہے  گزشتہ سال  سیاحوں کی آمد کی وجہ سے نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

2022 میں، 662 ہزار 443 سیاحوں نے بالونٹور میں حصہ لیتے ہوئے  کپاڈوکیہ کا نظارہ کیا۔

نو شہر کی گورنر انجی  سیزر بیجل نے کہا کہ بالون  کی سیر  اس علاقے کی سب سے اہم  علامت سمجھی جاتی ہے اور  اس علاقے   میں ہر روز 156 غبارے آسمان پر اڑتے ہوءَ دکھائِ دیتے ہیں۔ یہ انہوں نے کہا کہ   پچھلے سالوں کے مقابلے 2022 میں بیلون ٹور ز میں   اضافہ ہوا، ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کپاڈوکیہ میں 27 کمپنیاں کام کررہی ہیں جن کے پاس  300 غبارے  موجود ہیں  اور شاید ہی  دنیا میں  کسی اور سیاحتی مقام  میں اتنی  بڑی تعداد میں غبارے موجود  ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے