English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اردن: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، ایک شخص ہلاک

القمر

اردن کے جنوبی ضلعے مادابا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری بارشیں بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کا سبب بن رہی ہیں۔

اردن پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان عام السرواتی نے کہا ہے کہ ضلع مادابا  کے علاقے خان الزیب  میں شدید بارشوں  کے پیدا کردہ سیلابی ریلے ایک شخص کو بہا لے گئے ہیں۔

السرواتی نے کہا ہے کہ سِول ڈیفنس اور پولیس ٹیموں  نے 20 مربع کلو میٹر علاقے میں گھنٹوں پر محیط تلاش و بچاو کی کاروائیوں کے  بعد متاثرہ شخص کی لاش سیلابی پانی سے نکال لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے