English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقررکرلیا

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس 6 جنوری (بروزجمعہ) کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر بھی 6 جنوری کو سماعت ہوگی،  الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

اس ضمن میں حکومت سندھ اور جماعت اسلامی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔  علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 10 جنوری کو مقررہ سماعت اب 11 جنوری کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے