English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چارلی ہیبدو نے خامنہ آئی کی خاکہ کشی کرڈالی،تہران میں بطور احتجاج فرانسیسی انسٹیوٹ بند

القمر

فرانسیسی طنزیہ جریدے چارلی ہیبڈو نے گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی شمارے میں ایران کی اعلیٰ ترین سیاسی اور مذہبی شخصیت اور رہبر اعلی علی خامنہ  آئی کے  خاکے شائع کر دئیے۔

میگزین کی جانب سے ستمبر ستمبر سے ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت میں خامنہ  آئی کے   خاکہ کے مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے ایرانی میں اخلاقی پولیس نے لباس کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر خاتون مہسا امینی کو گرفتار کرلیا تھا جس کی مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں ہی موت ہو گئی تھی جس نے ایرانی عوام کو مشتعل کر دیا اور انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

یہ احتجاج ساڑھے تین ماہ سے زائد عرصہ سے مسلسل جاری ہے۔

فرانسیسی میگزین کی طرف سے شائع کردہ خاکہ کشی کی تعداد تیس سے تجاوز کر گئی ہے، میگزین نے دسمبر میں شروع کیے گئے مقابلے کے فریم ورک میں قارئین سے موصول ہونے والی  تین سو سے زیادہ   کارٹوں میں سے ان خاکوں کا انتخاب کیا تھا۔

مقابلے کا عنوان اپنی آزادی کے لیے لڑنے والے ایرانیوں کی حمایت کرنے کے لیےخاکے بنانے کا عالمی مقابلہ تھا جس میں  خامنہ آئی کو ہدف بنایا گیا تھا۔

 خاکوں میں خامنہ  آئی کو مختلف پوز میں دکھایا گیا، خامنہ آئی کو مہلک ہتھیار اور دیگر چیزیں پکڑے دکھایا گیا۔

دوسری طرف تہران نے گزشتہ روز رہبر اعلی خامنہ ای کے  خاکوں کو توہین آمیز قرار دیا اور فرانسیسی حکومت کو فیصلہ کن ردعمل سے خبردار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹویٹر پر لکھا فرانسیسی میگزین کی طرف سے سیاسی اور مذہبی انتظامیہ کے خلاف شروع کی گئی توہین آمیز اور نامناسب کارروائی فیصلہ کن اور موثر ردعمل کے بغیر نہیں رہے گی ہم فرانسیسی حکومت کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے یقیناً ایک غلط راستہ چنا ہے لہذا ہم نے ایران مین  فرانسیسی انسٹیٹیوٹ کو بند کر دیا ہے۔

اس سے قبل تہران میں متعین فرانسیسی سفیر نکولس روخ کو دفتر خارجہ طلب کرتےہوئے اس بارے میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

 

 

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے