ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے ترکیہ کو ہر شعبے میں صاحبِ حیثیت ملک بنا دیا ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ترکیہ کو ہر شعبے میں صاحبِ حیثیت ملک بنا دیا ہے۔

انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے ‘موبیل ایپلی کیشن تعارفی اجلاس’ میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، ٹیکنالوجی کے میدان میں وسیع  پیمانے پر خارجہ ممالک پر انحصار کرتا تھا لیکن ہم نے ملک کو دیگر سب شعبوں کی طرح ٹیکنالوجی میں بھی ایک  قابلِ ذکر ترقی سے سرفراز کیا ہے۔ مقامی الیکٹرک گاڑی ٹوگ، محارب ڈرون طیارہ قزل الما، ڈرون طیارہ عنقا، محارب ہیلی کاپٹر اطاق، عمومی مقاصد  ہیلی کاپٹر گیوک بے اور ملّی محارب طیارہ اس کی کھُلی مثال ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دیگر سب شعبوں کی طرح ڈیجیٹلائزیشن میں بھی ہم قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ مستقبل قریب میں اپنے خلائی پروگرام کے ساتھ، مقامی سوفٹ ویئر  کی گلوبل کامیابیوں کے ساتھ اور ہائی ٹیکنالوجی کی حامل متعدد مصنوعات کے ساتھ ترکیہ کا ذکر  دنیا بھر کی  زبان پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں