English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: بھنگ والی غذاوں کا استعمال کرنے والے بچوں کی شرح میں 15 فیصد اضافہ

القمر

امریکہ میں 2017 سے 2021 کے عرصے میں بچوں میں”بھنگ  والی غذاوں” کے استعمال کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

این پی آر کی خبر کے مطابق ملک کی متعدد ریاستوں میں بھنگ کو جائز قرار دئیے جانے کے بعد بچوں میں اس مادے کے استعمال کی شرح پر تحقیقات کی گئی ہیں۔

تحقیق کے مطابق 2017 میں 5 سال سے کم عمر تقریباً 200 بچوں نے بھنگ والی غذائیں استعمال کیں اور 2021 میں یہ تعداد 3 ہزار 50 تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھنگ، بسکٹوں، ٹافیوں اور چاکلیٹ جیسی، بچوں کی  مرغوب مصنوعات میں دیکھی گئی ہے۔

2017 سے 2021 کے سالوں میں غذا کے ذریعے بھنگ کا استعمال کرنے والے بچوں کی تعداد تقریباً 7 ہزار  تک پہنچ گئی۔ بھنگ کے اس نوعیت کے استعمال سے کسی بچے کی موت واقع نہیں ہوئی لیکن ان میں سے  8 فیصد کو بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں رہنا پڑا ہے۔

بھنگ کے استعمال کی وجہ سے بیمار ہونے والے  بچوں میں قے، دل کی دھڑکن میں تیزی، ذہنی دباو اور بیہوشی جیسی علامات دیکھی گئی ہیں۔

تحقیق کے مطابق بھنگ والی غذاوں تک رسائی کا 90 فیصد گھروں میں دیکھا گیا ہے  اور ماہرین نے ایسی مصنوعات کو بچوں کی پہنچ سے دُور رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں امریکہ کی 9 ریاستوں میں بھنگ کا استعمال  جائز قرار دیا گیا اور مئی 2020 میں یہ تعداد 18 ریاستوں تک پہنچ گئی۔

تحقیق کے نتائج "دی جرنل آف پیڈیاٹرکس” میں شائع ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے