English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم، عبوری ضمانت میں توسیع

القمر

بینکنگ کورٹ اسلام آبد نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہونے کو حکم دیا ہے، جبکہ ان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

حکومت کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی، عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ نومبر کے واقعے کے بعد عمران خان سیاسی امور چلا رہے ہیں مگر وہ عدالت میں پیشن نہیں ہوتے، لہذا عمران خان کو عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، اس لیے عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹرکی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی عدالت میں حاضری کے استثنی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کا فیصلہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے