English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگ بندی مسترد کرتے ہیں،روس اپنی منافقت اپنے پاس رکھے: یوکرین

القمر

روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے چھتیس گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جو کہ ہفتے کی شب مقامی وقت کے مطابق  بارہ بجت تک نافذ رہے گی ۔

کریملن کےمطابق، صدر پوتین نے آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر وزارت دفاع کو چھتیس گھنٹے کی جنگ بندی کے لیے ہدایات جاری کر دی تھیں۔

 دوسری جانب یوکرینی حکام نے روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

دارالحکومت کیف میں  یوکرینی حکام نے صدر پوتین کی جنگ بندی کی تجویز کو منافقت قرار دے دیا۔

اس حوالے سے یوکرینی صدارتی مشیر میخائیل پودو لایاک نے کہا کہ روس یوکرینی علاقوں کا قبضہ چھوڑے تو ہی جنگ بندی ممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرک کیرل کا جنگ بندی کا مطالبہ محض زبانی جمع خرچ ہے جبکہ  روس اپنی منافقت اپنے پاس رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے