English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ سے موٹر گاڑیوں کی برآمدات 20 ارب ڈالر سے متجاوز

القمر

 

ترکیہ  کی  موٹر ساز صنعت  نے گزشتہ سال یورپی یونین  کے ممالک کو 20 ارب 54  ملین  8  لاکھ ر ڈالر کی  موٹر گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

ترکیہ نے 2021 کے مقابلے میں گزشتہ سال 12.9 فیصد اضافے کے ساتھ 254 ارب 210  ملین ڈالر کی برآمدات کے  ساتھ جمہوریہ ترکیہ  کی تاریخ کا ریکارڈ توڑا ہے۔

موٹر ساز صنعت نے اسی دورانیہ میں  5٫7 فیصد کی  شرح سے اضافے کے ساتھ  30 ارب996   ملین   ڈالر کی برآمدات سرانجام دی ہیں۔

آٹو موبائل سیکٹر، جو ترکیہ کی برآمدات میں دوسرے نمبر پر ہے، اپنی تاریخ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ برآمدات  کی سطح کو پہنچا  ہے۔

آٹوموبائل  انڈسٹری نے گزشتہ سال تقریباً 200 ممالک، خود مختار اور آزاد  علاقوں کو موٹر گاڑیاں  فروخت کی ہیں۔

ممالک کے حساب سے  یورپی یونین کے ممالک ترکیہ  کی آٹوموبائل  برآمدات میں 2022 میں 64.7 فیصد حصے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کو گزشتہ سال 2021 کے مقابلے میں 6 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ارب 54 ملین  9 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں تو  2021 میں یورپی یونین کے ممالک کو 18 ارب 961 ملین6 لاکھ  ڈالر کی  فروخت عمل میں آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے