ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی قوتوں کی جھڑپ میں ایک کم سن بچہ زخمی

مقبوضہ  دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر ایریحہ میں  فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی قوتوں کے درمیان  چھڑنے والی جھڑپ میں ایک کم سن بچہ زخمی ہو گیا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی خبر کے  مطابق اسرائیلی قوتوں نے ایریحہ کے جنوب میں واقع  آقابہ جبر مہاجر کیمپ   پر دھاوا بولا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ سر  پر اصلی  گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا اور اسے سرجری کے لیے رام اللہ میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے بچے کی شناخت  کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تو  بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی  فوجیوں نے  چھاپے کے دوران  زخمی بچے کے والد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں