عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کرنے والے ملزم نوید کے فون کا ریکارڈ مل گیا ہے، جس کے بعد پولیس کو تفیش کے لیے تین اہم نمبرز مل گئے ہیں۔
فون کی فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں۔ ملزم نوید کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘ کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مطابق ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، جبکہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ملزم نوید کےفون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بناکرجے آئی ٹی کے حوالےکردی گئی ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ملزم کے فون سے ملنے والا تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔
