ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے موبائل فون کا ریکارڈ سامنے آ گیا

عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم کے موبائل سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں ہوسکا تاہم فون  کالز کا  ریکارڈ  سامنے آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد  حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اب  ملزم کے موبائل فون  کی رپورٹ  آشکار ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوید کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہو سکا، تاہم اس کے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبرعلی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 138 فون نمبرز اور ایک ہزار 869 کالز کا ریکارڈ مل گیا ہے، جبکہ اس فون سے 337 ایس ایم ایس اور 1956 تصاویر بھی ملی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نوید کے موبائل سے 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوزبھی ملی ہیں اور فون کی تمام آڈیو اور ویڈیوز کوجے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں