شام کے شمال میں آپریشن ‘شاخِ زیتون’ کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردی اور دہشت گردوں کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ جرّی ترک مسلح افواج نے کل، شام کے شمال میں آپریشن شاخِ زیتون کے علاقے میں PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد موئثر اور مصّمم شکل میں جاری رہے گی”۔