ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان: بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی مِں شامل ہو گئیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سابق وزیر سردار فتح محمد حسنی، نوابزادہ گزین مری، طاہر محمود، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میر عبداللہ راہیجا اور میر اللہ بخش رند  پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ پارٹی بلوچستان کے عام  آدمی کے لئے  جدوجہد جاری رکھے گی اور اس جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں