ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برٹش ایئر ویز کے یونیفارم میں اسکارف بھی شامل کر لیا گیا

برطانوی فضائی کمپنی ‘برٹش ایئر ویز’ نے کہا ہے کہ ہم نے، اپنی یونیفارم کولیکشن میں خواتین ملازمین کے لئے ڈانگری، کُرتے اور اسکارف کی ترجیحات بھی رکھی ہیں۔

برٹش ایئر ویز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی تقریباً 20 سال کے بعد اپنے  ملازمین کے یونیفارم میں جامع تبدیلیاں کر رہی ہے۔ ہم رواں سال کے موسم بہار سے تقریباً 30 ہزار ملازمین  کے یونیفارم تبدیل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرد ملازمین کا یونیفارم تین حصوں پر مشتمل سُوٹ ہو گا۔  سُوٹ کی پتلونیں تنگ اور معمول کے پائنچوں  سمیت ہر دو شکل میں ہوں گی۔ خواتین ملازمین کے یونیفارم میں ڈریس، اسکرٹ اور پتلون کے ساتھ ساتھ پہلی دفعہ ڈانگری،   کُرتے اور اسکارف  کی بھی اجازت دی جائے گی۔

برٹش ایئر ویز کے مطابق کمپنی کی نئی یونیفارم کولیکشن گھانا  الاصل برٹش ڈیزائنر ‘اوزوالڈ بوٹنگ’ نے تقریباً 5 سال کے عرصے میں تیار کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں