ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی ۔حلف وفاداری کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سید محسن رضا نقوی سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سنبل، آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار، سابق گورنر چوہدری سرور،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد، پی پی رہنما حاجی عزیز الرحمان چن، ممتاز صحافیوںمجیب الرحمان شامی،سلیمان غنی ، سہیل وڑائچ اور سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں