English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں گذشتہ 54 سالوں کا سرد ترین دن

القمر

چین کے علاقے ہیلونگ جیانگ کے شہر ‘موہے’ میں  درجہ حرارت منفی 53 درجے گِر گیا۔

بی بی سی کے مطابق موہے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے درجہ حرارت منفی 53 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ درجہ حرارت  1996 میں موہے میں ریکارڈ کئے گئے منفی 52،3  درجہ حرارت کے بعد  سے علاقے کا سرد ترین درجہ حرارت ہے۔

واضح رہے کہ چین کے سرد ترین علاقے موہے کو ملک کا قطبِ شمالی قرار دیا جاتا  ہے اور یہاں موسمِ سرما عام طور پر 8 ماہ تک جاری رہتا ہے۔

موہے چین کے سیاحتی مراکز میں سے بھی ایک ہے اور سال بھر سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے