English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ  پر حملہ خاص طور پر کراہت آمیز ہے: گٹرس

القمر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے، کل پاکستان میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی، مذمت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ  پر حملہ  خاص طور پر کراہت آمیز ہے”۔

دوجارک نے کہا ہے کہ  گٹرس نے حملے کی مذمت کی، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "امن و سلامتی کے ماحول میں عبادت  سمیت دینی و اعتقادی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے”۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کے شہر پشاور میں نمازِ ظہر کے دوران مسجد پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 157 زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے