ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن از خود نوٹس چار،تین سے مسترد ہوگیا ہے، وزیر قانون

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن از خود نوٹس  چار، تین سے مسترد ہوگیا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ازخودنوٹس کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی یہ تشریح طلب معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ واضح ہے۔ دو ججز نے کہا کہ جو فیصلہ پہلے دو ججز نے دیا ان کی بھی وہی رائے ہے۔ ہمارا موقف ہے یہ پیٹیشن چار، تین سے ریجیکٹ ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے مزید کسی رائے کی ضرورت نہیں۔ یہ بنیادی طور پر سات رکنی بینچ تھا۔ دوججز نے رضا کارانہ طور پر خود کو الگ کرلیا تھا۔

وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ قانون صدر نے توڑا ہے جنہوں نے فیصلہ کرکے تھونپا اور پھر اسے واپس لے لیا۔ دونوں ہائیکورٹس میں معاملات ابھی لینڈنگ ہیں۔ وہیں پرتشریح ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم آن ریکارڈ کہہ رہے کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا۔ ہمارے وکیل نے کہا ہے کہ 35 ارب روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں