ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے بیشتر علاقوں میں اچانک بجلی بند، ایک گھنٹے بعد بحال

  کراچی: شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں اچانک بجلی بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی شب کراچی میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، شہر کے 40 فیصد سے زائد حصے میں اچانک بجلی بند ہونے سے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تاہم کچھ دیر بعد بجلی بحال کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایکسٹرا ہا ئی ٹیشن لا ئن ٹرپ ہو نے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوئی، ان میں صدر ، ڈیفنس ، لائنزایریا، جیکب لائن ، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علا قے شامل ہیں۔

ایک گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی تاہم کچھ دیر بعد بجلی کی بحالی شروع ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ چند علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہوئی تھی جس کو بحال کر دیا گیا، شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں