English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 100 سے زائد جھگیاں خاکستر، دو افراد زخمی

القمر

کراچی: ملیر گلشن قادری میں 100 سے زائد جھگیاں خاکستر ہوگئیں جب کہ دو افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں، آتشزدگی کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جھگیوں میں رہائش پذیر تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا ہے جب کہ فائربریگیڈ کے 8 فائر ٹینڈر نے جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے