English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ای سی سی نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی

القمر

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور ای رکشہ کے لیے بلا سود 5 لاکھ تک قرضہ دیا جائے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشوں کے لیے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر اسکیم کی منظوری دے دی۔

اسکیم کے مطابق ٹئیر ون کے تحت تین سال کی مدت کے لیے 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ جاری کیا جائےگا، جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اور رکشا کے لیے دستیاب ہوں گی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیرخزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار کی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا خرم دستگیر خان، سید نویدقمر، سید مرتضیٰ محمود، چوہدری طارق بشیر چیمہ، معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کار برائے معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشاز کے لیے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ماڈل پر اسکیم کی منظوری دی۔اسکیم کے مطابق ٹئیرون کے تحت تین سال کی مدت کے لیے 5 لاکھ روپے کابلاسود قرضہ جاری کیا جائے گا، جاری مالی سال کے دوران یہ سہولت 15 ہزار ای بائیکس اوررکشاز کے لیے دستیاب ہوں گی۔

اسکیم کی دیگر تفصیلات وزارت صنعت و پیداوارو زیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے ساتھ مل کر طے کریں گی، اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے انگور اڈا کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے برآمدی زمینی روٹ کے طورپر اسٹیشن قرار دینے سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے