English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک، 10 زخمی

القمر

نائجیریا کی پلیٹیو ریاست میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

پلیٹیو سٹیٹ پولیس کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر الفریڈ الابو نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ریاست کے دارالحکومت جوس میں باؤچی-جوسٹ نارتھ ہائی وے پر فیول اسٹیشن پر ٹینکر سے ایندھن اتارا جا رہا تھا۔

الابو نے بتایا کہ اس دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے 28 دکانیں اور 8 گاڑیاں جل گئی ہیں، اطراف کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ہمیں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ لا حق ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے