نائیجیریا کے جنوب مشرقی صوبے انامبرا میں امریکی سفارتی عملے پر مسلح حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی امدادی کاروائیوں کے لئے انامبرا میں موجود امریکی سفارتی عملہ اوگبارو کے علاقے میں مسلح حملے کا نشانہ بن گیا۔
حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
ابوجا میں امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لئے امریکی اہلکار نائیجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے جنوب میں ” بیافرا مقامی عوام دہشت گرد تنظیم ” وقتاً فوقتاً اس نوعیت کے حملے کرتی رہتی ہے۔
نائیجیریا کے جنوب میں خودمختار بیافرا حکومت قائم کرنے کے مطالبے کے ساتھ بیافرا کے عوام کی بغاوت کے نتیجے میں 1967 میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ملک کے جنوب مشرق میں 1967 میں قائم کیا گیا ‘جمہوریہ بیافرا’ خانہ جنگی کے بعد دوبارہ سے نائیجیریا کی حاکمیت میں آ گیا تھا۔