ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باخموت پر ہمارا کنٹرول ہو گیا ہے:روسی وزیر دفاع

روس کے نیم فوجی جنگجو گروپ ویگنرکے سربراہ یوفگینی پریگوژن نے  گزشتہ روز یوکرین کے شہر بَخموت پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے لیکن یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

پریگوژن نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک ویڈیومیں یہ دعویٰ کیا ہے جس میں وہ روسی جھنڈے اور ویگنر کے بینراٹھائے جنگجوؤں کی ایک قطارکے سامنے جنگی وردی میں نظر آئے ہیں۔

پریگوژن نے کہا  کہ آج 20 مئی کو دوپہر 12 بجے بَخموت کامکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ،انھوں نے کہاکہ ان کی فوجیں آرام اور بحالی کے لیے 25 مئی سے بَخموت سے واپس چلی جائیں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے تمام شہر کو گھر بہ گھر، قبضے میں لے لیا ہےویڈیو میں جب پریگوژن بول رہے تھے تو پس منظر میں دورونزدیک سے دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔

تاہم ان کے اس دعوے کی آزادانہ طورپر تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ یوکرین نے اس دعوے کی تردید کی ہے مگراپنی اس تردید کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں