پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہداء کے نام پر ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز اینٹھنے پر ڈوب مرنے کا مشورہ دے دیا۔
وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ لالچی خان نے فرضی لاشوں کا دعوی کر کے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینے کا اعتراف کیا ہے۔ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے کیونکہ جس طرح انہوں نے 9مئی کو پاکستان بھرمیں شرانگیزی کی اور دفاعی اداروں پر حملے کئے وہ شرمناک حرکت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکے حواریوں کی جانب سے یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔
عامر میر نے کہا کہ 9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی تاکہ کسی بھی قسم کی خونریزی نہ ہو اس لئے عمران خان کی جانب سے 25 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات و ثقافت @amirmirtv کا عمران خان کو نیا جھوٹ بیچنے پر ڈوب مرنے کا مشورہ #CaretakerGovernment #minister #information #imrankhan #pti pic.twitter.com/WhN9YfeqPg
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) May 23, 2023
علاوہ ازیں، پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے سوشل میڈیا پر جسٹس اعجاز بٹر کے حوالے سے کیے جانے والے پراپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج جسٹس اعجاز بٹر کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں لا رہی۔
وزیر اطلاعات عامر میر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کیا جانے والا پراپیگنڈہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ پراپیگنڈے کا بنیادی مقصد حکومت اور عدلیہ کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اس پراپیگنڈے کو سختی سے رد کر دیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج جسٹس اعجاز بٹر کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی ریفرنس دائر کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کیا جانے والا پراپیگنڈہ جھوٹا بے ۔
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) May 23, 2023
