روس حکومت نے رائفل گولیوں اور توپ گولوں کی برآمدات عارضی طور پر ممنوع کر دی ہیں۔
روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین کے منظور کردہ حکمنامے کی رُو سے گولیوں اور گولوں کی برآمدات عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
حکمنامے کے مطابق روس کی گولیوں اور گولوں کی برآمدات کو رواں سال کے آخر تک بند کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ پابندی روسی فوج کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کی جانے والے برآمدات کا احاطہ نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ روس، یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز یعنی 24 فروری 2022 سے لے کر اب تک توانائی، مختلف قیمتی دھاتوں اور ٹیکنالوجی مصنوعات سمیت متعدد مصنوعات کی برآمدات کو محدود کر چُکا ہے۔