English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: ایردوان ۔ پوتن بالمشافہ ملاقات طے ہے، ہم تیاریاں کر چُکے ہیں

القمر

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری  پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ولادی میر پوتن کی بلمشافہ ملاقات کا پروگرام رکھتے ہیں۔

دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "انتخابات میں کامیابی اور دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کے لئے صدر پوتن کی صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں سربراہان نے مستقبل  قریب میں بالمشافہ ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے”۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس ملاقات کے وقت اور جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ وقت اور جگہ کا تعین دونوں سربراہان کے پروگرام کو مدّنظر رکھ کر کرنا ضروری ہے لیکن میں اس قدر ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ملاقات طے ہے اور ہم اس نوعیت کے مذاکرات کی تیاری کر چکے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے