English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناروے:نیٹو وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس

القمر

 نیٹو وزرائے خارجہ  اجلاس اوسلو میں غیر رسمی طور پر  شروع ہو گیا ہے  جس میں ویلنیئس اجلاس  کی تیاریوں پر غور کیا گیا ہے ۔

 وزرائے خارجہ  نے اجلاس کے پہلے  روز ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم کی  دعوت پر  شاہی محل میں بعد ازاں ناروے کی وزیر خارجہ این بیتھ ٹیونیرائم سے  عشایئے پر ملاقات کی ۔

 وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کی آج کی نشست کا آغاز سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  کے خطاب سے ہوگا جس کا مقصد  گیارہ تا بارہ جولائی کے درمیان لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں پر غور کرنا ہوگا۔

 نیٹو اجلاس کے اہم موضوعات میں یوکرین کے ساتھ تعاون اور بحالی امن کی کوششوں پر غور قابل ترجیح رہے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے