English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زر فوجی وزارت دفاع سے منسلک ہو جائیں یا پھر اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، صدر پوتن

القمر

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے ویگنر  زر جنگجووں  سے کہا ہے کہ  روسی وزارت دفاع  کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے  یا پھر مستعفی ہونے یا بیلا روس جانے کا کہا ہے۔

روسی انتظامیہ کے خلاف روسی سیکیورٹی کمپنی ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن کی بغاوت کے بعد پوتن نے ٹیلی ویژن چینلز پر دوبارہ عوام سے خطاب کیا۔

ویگنر کے اقدامات کے بعد لوگوں کی یکجہتی اور حب الوطنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پوتن نے کہا، "اس شہری یکجہتی نے ظاہر کیا ہے کہ کسی بھی بلیک میلنگ، شہری انتشار پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔”

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ واقعات کے آغاز سے ہی ابھرنے والے خطرے کو بے اثر کرنے کے لیے تمام ضروری فیصلے فوری طور پر لیے گئے، آئینی نظام، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے، پوتن نے کہا کہ مسلح بغاوت کو ہر صورت میں دبایا جائے گا۔

"ہم جانتے  ہیں کہ ویگنر گروپ کے جنگجوؤں اور کمانڈروں کی اکثریت بھی اپنے لوگوں اور ریاست کے وفادار روسی محب وطن تھے۔” پوتن نے کہا کہ ان لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

” اس وجہ سے ولادیمیر پوتن نے یاد دلایا کہ واقعے کے آغاز سے ہی ان کی براہ راست ہدایت کے تحت خونریزی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، اور اس بات پر زور دیا کہ انھوں نے غلطیاں کرنے والوں کو دوبارہ سوچنے کا موقع دیا۔

بھائی بھائی کا قتل نہ کرتے ہوئے درست فیصلہ کرنے والے ویگنر کے فوجیوں کا شکریہ ادا کرنے والے پوتن نے کہا کہ "آج وزارت دفاع یا پھر دیگر اداروں کے ساتھ  معاہدہ قائم کرتے ہوئے روس کی خدمت کرنے  یا پھر آپ اپنے اہل خانہ کے پاس لوٹنے کے حق کے مالک ہیں۔  جو چاہتا ہے وہ بیلا روس بھی جا سکتا ہے۔ میں اپنا وعدہ نبھاوں گا۔  فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

روسی وزارت دفاع  نے  یوکرین میں رضاکارانہ جنگ کرنے والے دستوں سے یکم جولائی تک  فوج کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے