English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"آپ نے خانہ جنگی کا سد باب کیا  ہے۔" روسی صدر کا فوج سے خطاب

القمر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ویگنر فورسز کی بغاوت کےوقت ڈیوٹی پر موجود فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ نے خانہ جنگی کا سد باب کیا  ہے۔”

اپنی بہادری اور روسی عوام  سے صداقت کا مظاہرہ کرنے پر  شکریہ ادا کرنے والے ولا دیمر پوتن نے کہا کہ "بغاوت کے دوران آپ کا عزم اور بہادری اور عوامی یکجہتی نمایاں رہی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر پائلٹ  نے اپنے ملک کی حفاظت کے  فرائض ادا کیے  ، آئیے  ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

پوتن  یہ بھی کہا کہ بغاوت کو دبانے کے لیے انہیں یوکرین میں اپنی افواج سے کمک روس بھیجنے کی ضرورت باقی  نہیں  بچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے