کینیا کے مغربی قصبے لونڈیانی میں ایک ٹریفک حادثے میں اکیاون افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ایک ٹرک بے قابو ہوتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے ایک بازار میں گھس گیا ۔
اس حادثے میں اکیاون افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
صدر ویلیئم روتو نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کےلیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔