English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریانکا چوپڑا کی امریکی ویب سیریز ’سائیٹیڈل‘ مشکلات میں پھنس گئی

القمر

لاس اینجلس: ایمازون کی چیف ایگزیکٹیو اینڈی جیسی نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے کچھ پروگراموں کی لاگت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی ویب سیریر ’سائیٹیڈل‘ سرفہرست ہے۔ 

بھارتی سپراسٹار اور رچرڈ میڈن کی کاسٹ پر مشتمل سیریز کو فلمی نقادوں اور شائقین کی طرف سے اچھا فیڈ بیک نہیں ملا جبکہ اس کی لاگت 25 کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی جیسی نے ایمازون کے چھ بڑے پروگراموں کے بجٹ کا تفصیلی تجزیہ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پروگراموں کی لسٹ میں ’سائیٹیڈل‘ کے علاوہ ’ڈیزی جونز اینڈ دی سکس‘، ’دی پاور‘، ’ڈیڈ رنجرز‘ اور ’دی پیری فیرل‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی لارڈ آف دی رنگز کی نئی سیریز ’دی رنگز آف پاور‘ اپنے پہلے سیزن میں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے