English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کر لیا

القمر

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

توشہ خانہ کیس میں فیصلہ صادر کیے جانے کے بعد پولیس کی بھاری  نفری لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، اور عمران خان  کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی کے رہنما  کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے ابتدائی طور پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جا سکتا ہے اس کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

لاہور میں بھی  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے