ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں شدید بارشیں، 33 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور اس کے نواح میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

چین کے دارالحکومت میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق بارشوں میں 33 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

بیجنگ کے نائب میئر شیا لن مائو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے فرض پر ماموراہلکاروں اور بد قسمت سیلاب متاثرین کی اموات پر افسوس ہے۔

بیجنگ نے اس سے قبل جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران طوفان اور بارش کے سبب 147 افراد لاپتہ یا موت کے منہ میں چلے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں