ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ 

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی باڈی ٹرانسفورمیشن کی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر پوری دنیا میں ان کی تعریف کی جارہی ہے۔

ہریتھک روشن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ اب چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں، آپ کیلئے ٹرانسفورمیشن سے قبل اور بعد کی تصاویر پیش خدمت ہیں، جم میں ملاقات ہوگی۔

بالی وڈ سپراسٹار کی پوسٹ پر جہاں مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں اداکار کی گرل فرینڈ صبا آزاد نے ہریتھک کو زیادہ پنیر کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکار اپنی اگلی فلم ’فائٹر‘ میں نظر آئیں گے جس میں وہ پہلی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں