ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے نام پر ہونے والے فراڈ سے متعلق خبردار کردیا۔
بھارتی فلموں کی 72 سالہ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ ایک جعل ساز میرے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے میرا نام استعمال کرتے ہوئے انہیں ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔ فراڈ شخص نے میرے دوستوں اور رشتے داروں کو اس سلسلے میں متعدد پیغامات بھیجے ہیں۔
NOTICE
It has come to our notice that some of our colleagues and associates, have received messages purported to be from Ms Shabana Azmi. These are clearly “phishing” attempts asking responders to make purchases on App Store for the messenger. Please do not reply or pick any…— Azmi Shabana (@AzmiShabana) August 22, 2023
شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ تمام دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں۔