English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے، پرویز خٹک

مانسہرہ: چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے، ان کی کی کام کرنیکی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھے، کہتا تھے کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، کے پی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے ساتھ کئی وعدے کیے لیکن مکر گئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے سے منع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے