English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان نے بھی اقوام متحدہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: انسداد پولیو مہم شروع

کابل:افغانستان کے شمالی صوبوں بلخ، سمنگان، جوزجان، فاریاب اور سر پل میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع  ہوئی ۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)کے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کمال شاہ سید نے کہا کہ چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کی ویکسین دی جائے گی۔

افغانستان کی وزارت صحت  کے ترجمان شرافت زمان امر نے کہا کہ افغان نگران حکومت جنگ سے متاثرہ ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ جب طالبان کی حکومت قائم ہوئی تھی تو پولیو مہم کو ختم کرکے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے