English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی صدر نے بھارت میں ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی

ماسکو :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے، جی 20اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے،قبل ازیں روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے مطابق پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنمائوں نے برکس کی توسیع اور جی 20اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے