English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلسلے میں سی پی پی اے کی درخواست پر کل نیپرا میں سماعت ہوگی۔

بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست دی ہے۔

کل نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی اور سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق اضافہ منظور ہوا تو بجلی صارفین پر مزید 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے