English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کیا، 3 روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا، رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں سیشن کورٹ سے سپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے