English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 4طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی

ماسکو:روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا جس نتیجے میں چار طیاروں میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مغربی شہر پسکوف کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں روسی ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ائر پورٹ پر بھی دھماکے، آگ لگنے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روس کے سرکاریمیڈیا  کے مطابق  ڈرون حملے میں یوکرین کی سرحد سے تقریبا 800کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پسکوف کے ہوائی اڈے پر چار آئی ایل-76ہیوی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے